پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے فینسی نمبر پلیٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشوں کے استعمال پر گزشتہ ہفتے 3900 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 1600، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 1750 اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 550 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کر دئیے۔