پشاور(سٹاف رپورٹر )صوبائی دارالحکومت پشاور کے ڈپٹی میئر کا عہدہ تین سال گزرنے کے باوجود خالی ہے اور اب تک ڈپٹی میئر کا انتخاب نہیں ہوسکا ہے، ممکنہ طور پر اختیارات کی عدم منتقلی اور مختلف سیاسی وجوہات کی بنا پر تاحال میٹرو پولیٹن پشاور کے ڈپٹی میئر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے بعد میئر کے بیرون ملک دوروں کے باعث قائمقام میئر کا انتخاب کیا جاتا ہے ،ذرائع کے مطابق اب تک پشاور میں 10 قائم مقام میر حلف اٹھا چکے ہیں ڈپٹی میئر کا انتخاب نہ ہونے کے باعث میٹروپولیٹن پشاور میں اہم سیاسی اور سرکاری امور بھی متاثر ہونے لگے ہیں ،