• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی میئرز، کونسلرز کا تاریخی اجتماع

لندن( نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی مئیرز، کونسلرز، اور مقامی نمائندوں کا تاریخی اجتماع ہوا۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر برطانیہ بھر سے 250سے زائد پاکستان نژاد برطانوی منتخب شدہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔پاکستان ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں برطانیہ بھر سے مختلف مقامی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کی گئی۔ گریٹر لندن سے لے کر مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، برمنگھم اور گلاسگو سے مندوبین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت چیئرمین یو کے، پاکستان کشمیری کونسلرز فورم لیاقت علی MBE، شئرئف آف ناٹنگھم زعفران نواز خان، برطانیہ کے مختلف برووز کے کونسلرز بشمول رخسانہ فیاض، ماجد محمود، نظام اعظم، عشرت شاہ، نگہت خان، طارق ڈار اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ برطانوی نژاد پاکستانی ہمارے ’’ثقافتی سفیر‘‘ ہیں جو محنت، لگن اور استقامت جیسے اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد نمائندے برطانیہ میں جمہوریت کو مضبوط کرنے، ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید