مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ’وہ غزہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں‘۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قطری حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں۔
بتاتے چلیں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کی قطری حکام سے فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے آج ملاقات طے شدہ ہے۔