لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے منصورہ لاہور میں سیکرٹری جنرل بابر رشید اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کا بیہمانہ قتل اور حکومت پنجاب کی کسان دشمن پالیسیوں پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور احتجاج کو ’ویک اپ کال‘ کے طور پر لیا جائے۔بلوچستان میں 6 ماہ دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں 257 افراد جاں جبکہ 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ چینی مافیا کو کنٹرول کرنے کی بجائے کاشتکاروں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ کسان کو معاشی تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکومت نے کسان دشمنی بلکہ کسان کشی کی تمام حدوں کو عبور کر لیا ہے۔بجلی کے نرخ کم کئے جائیں۔نیزتمام زرعی ادویات، بیج، کھادیں اور زرعی آلات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔