لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک کے آغاز سے قبل ہی حکمرانوں کا دھمکیوں پر اترآنا ان کے اندر پائے جانے والے خوف کی علامت ہے ،مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں بغیر کسی وجہ کے ان پر لرزہ کیوں طاری ہے ؟، بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کاپاکستان آ کر تحریک میں شامل ہوناکارکنوں کا جو ش و جذبہ اور حوصلہ بڑھا ئے گا ۔