لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے آج پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرائی، جس میں بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر 9 پنجابی شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بلوچستان میں 9 بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب کے 9 افراد کو قتل کیا۔ بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔