• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، نجی ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاج ،نعرہ بازی

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت لاہور کے باہر بن عالم ہائوسنگ نامی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے کئی سال گزرنے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی اور مالی نقصانات کے جلد ازالہ کیلئے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیب، وزیراعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے انصاف فراہمی کا تقاضع کیا۔ بن عالم ہائوسنگ سوسائٹی نے -17 -2016 میں لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام عوام سے پلاٹوں کی آسان اقساط پر بکنگ کا آغاز کیا جس سے مجموعی طور پر 500 سے زائد متاثرین بن عالم ہائوسنگ سکینڈل فراڈ کا شکار ہوئے جنہیں طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی پلاٹ مل سکے اور نہ مکان جبکہ متاثرین کی رقم بھی ڈوب گئی۔شکایات نیب لاہور میں پہنچنے پر نیب نے ملزمان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا جس میں 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے کلیم جمع ہوئے۔ اسطرح نیب لاہور نے ملزمان کیخلاف جاری تحقیقات میں شواہد ملنے پر 6 سے میں 4ملزمان کاشف، ناظم عالم، محمد اعظم اور محمد آصف کو گرفتار کر لیا جن میں ایک ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جبکہ 1ملزم کو عدالت کیجانب سے مفرور ملزم قرار دیا گیاہے۔
لاہور سے مزید