لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے یکم جولائی سے 12 جولائی 2025 کے دوران بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار120روپے کی ریکوری کی ہے۔ یہ کامیاب ریکوریاں ڈسکوز سپورٹ یونٹ (پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ) کے تعاون سے ممکن ہوئیں۔لیسکو ترجمان کے مطابق اس دوران 2,149 ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرائی گئیں۔ کارروائی کے دوران اب تک 48 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔بجلی چوروں کو کئے گئے جرمانوں سے جو ریکوری ہوئی اس کی تفصیل درج ذیل ہے: ناردرن سرکل: 3,188,920 روپے، سینٹرل سرکل: 5,209,821 روپے، ایسٹرن سرکل: 25,000 روپے، اوکاڑہ سرکل: 333,500 روپے، سدرن سرکل: 605,000 روپے، شیخوپورہ سرکل: 18,920,000 روپے، قصور سرکل: 6,791,637 روپے، ننکانہ سرکل: 477,242 روپےچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے بجلی چوری کے خلاف جاری۔