لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر موجود واسا عملے کی حاضری اور بارش بارے استفسار کیا،بجلی کی غیر موجودگی میں جنریٹرز کی مدد سے واٹر ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جارہا ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے مین شاہراہوں میں پانی کی نکاسی کرنیوالے عملے کو شاباش دی،بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی،نکاسی آب اور واسا سے متعلق شکایات بارے1334 ہیلپ لائن کو مزید موثر بنانے بارے سفارشات طلب کرلیں ۔