لاہو( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام 7ستمبر ختم نبوت کانفرنس کرکٹ گراؤنڈ وحدت روڈ لاہور کی تیاری اور خدمات و تذکرہ سیدمحمود میاں کے سلسلے میں جامع مسجدنور مانگامنڈی میں سمینار منعقدہوا۔ جس میں جانشین وصاحبزاہ سیدمحمودمیاں مولانا عکاشہ میاں مہتمم جامعہ مدنیہ رائیونڈاوررابطہ کمیٹی لاہور کے ارکان مولاناعزیزالرحمن ثانی، مولانا محمد اشرف گجر، مولانامفتی ڈاکٹر عبدالواحدقریشی، مولاناخالد محمود، مولانامفتی خلیل الرحمن، اور رابطہ کمیٹی مانگامنڈی تیاری مہم کمیٹی مانگامنڈی اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ر ہنماؤں نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت اور ختم نبوت کانفرنس کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خانوادہ سادات،سیدالسادات ا ستادالعلماء، پیرطریقت، رہبر شریعت، سابق امیر پنجاب جے یو آئی مولانا سید محمود میاں صاحب رحمہ اللہ تعالی کی علمی، تحریکی، مذہبی، سیاسی، سماجی، اور تحقیقی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈلاہور قادیانی فتنہ کے دجل و فریب اور ان کے کفر یہ عقائد و نظریات کو بے نقاب کرے گی۔