لاہور(خصوصی رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے ایک اور انسانی خدمت سرانجام دیتے ہوئے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج جڑواں نومولود بچوں کو فوری طور پر خون کی فراہمی یقینی بنائی۔ ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے نومولود بچوں کے لیے فوری خون کی فراہمی کی درخواست کی ۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک سے یومیہ 250 سے 300 شہری فوری خون کی ضرورت کے تحت رابطہ کرتے ہیں۔ اب تک 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور 30 ہزار سے زائد شہریوں کو بطور رضاکار ڈونرز اس سسٹم سے منسلک کیا جا چکا ہے۔