• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا سوہدرہ وزیرآباد کا دورہ ،مریم نواز ہیلتھ کلینک“ کے مختلف وارڈز کی انسپکشن

لاہور(خصوصی رپورٹر )چیئرپرسن وزیراعلی انسپکشن،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈ ئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سوہدرہ وزیرآباد کا دورہ کیا -بریگیڈئر بابر علاؤالدین نے ڈاکٹر معیز منصورر سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ایکس ای این بلڈنگ گوجرانوالہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر سوہدرہ کا معائنہ کیا اور زیر تعمیر ”مریم نواز ہیلتھ کلینگ سوہدرہ“ کے مختلف وارڈز کی انسپکشن کی -بریگیڈئر بابر علاؤالدین نے ناقص میٹریل پر ٹھیکیدار کی سرزنش کی اور فوری ناقص میٹریل / چیزوں کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
لاہور سے مزید