• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس کے سٹی اور جناح کیمپسز کیلئے کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کی بین الاقوامی سندجاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے سٹی اور جناح کیمپسز کے لیے ISO 9001:2015 کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کی بین الاقوامی سند حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی یو ایچ ایس پنجاب کی پہلی اور پاکستان کی تیسری سرکاری میڈیکل یونیورسٹی بن گئی ہے جسے یہ عالمی معیار کی سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے۔یہ سرٹیفکیشن ہسٹوپیتھالوجی، مائیکروبیالوجی، ہیماٹولوجی، امیونولوجی، ہیومن جینیٹکس، مالیکیولر بایالوجی، اور بایو کیمسٹری و کیمیکل پیتھالوجی سمیت مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کی لیبارٹری سروسز کے اعلیٰ معیار کا اعتراف ہے۔
لاہور سے مزید