• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈز کی تعیناتی کیلئے پنجاب بھر سے 35سو سے زائد امیدواران نے درخواستیں جمع کروادیں

لاہور(خبرنگار)سرکاری سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کے لیے پنجاب بھر سے 35 سو سے زائد امیدواران نے درخواستیں دے دیں۔ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے لئے صوبے کے3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادیں۔پنجاب بھر سے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کےذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے معاملے پرپنجاب بھر سے ٹیسٹ کیلئے 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں،ان اساتذہ سے آن لائن ٹیسٹ رواں ماہ 22 جولائی کو لیے جانے کا امکان ہے۔ٹیسٹ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی تھی،مذکورہ ٹیسٹ کے بعد مڈل اور پرائمری سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے بھی درخواستیں لی جائیں گی۔
لاہور سے مزید