لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضابخاری نے ایوانِ اوقاف میں سُنی و شیعہ اَمن کمیٹی مزار بی بی پاکدامناں کے وفدسے ملاقات کی۔ انہوں کہا کہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔مزار بی بی پاکدامناں کا تعمیراتی منصوبہ اسلامی فنِ تعمیر کا شا ہکار ہے۔ حکومت پنجاب نے مزار شریف کے دوسرے فیز کے لیے496 ملین کی منظوری دے دی ہے،جس میں انٹری گیٹ، پارکنگ، واش رومز، وضوخانہ، شوکیپنگ سمیت دیگر تعمیرات کا اہتمام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مزار پر جاری ترقیاتی منصوبے زائرین کے لیے آسودگی کا ذریعہ ہیں۔ملاقات کے موقع پر وفد میں ہیڈ آف پیس کمیٹی /سنی سیکٹر امن کمیٹی مفتی قیصر شہزاد نعیمی،صدر شیعہ امن کمیٹی(شیعہ سیکٹر) سیّد حسنین حیدر کاظمی ،چیئرمین شیعہ سنی امن کمیٹی(سنی سیکٹر) افضال احمد بھٹی اورسربراہ شیعہ امن کمیٹی(شیعہ سیکٹر) آغاز فراز احمدنے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت پنجاب اور بالخصوص محکمہ اوقاف کی کار گزاری کو سراہا۔