بلوچستان کے شہر خضدار سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ علینہ بلوچ ایک نہایت متحرک اور باصلاحیت لڑکی ہے جسے بچپن سے ہی سائنسی علوم کا بے حد شوق تھا۔
آن لائن پروجیکٹ کے ذریعے بچوں کی مالی مدد کرنے والی علینہ ماحولیاتی تبدیلی، خلائی تعلیم اور نوجوانوں کی خود مختاری کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
علینہ بلوچ کا کہنا ہے کہ میں نے خلائی تعلیم کا پروجیکٹ کیا جس سے میں ٹیکنالوجی کے قریب آگئی، اس کے بعد میں نے ویب سائٹس بنانا سیکھیں اور نئی نئی ایپس کے بارے میں سیکھا۔
علینہ نے ایک انگریزی کتاب لکھی ہے جس کا نام She Builds her Own Legacy ہے جو بہت جَلد شائع ہونے والی ہے۔
علینہ بلوچ آن لائن کاروبار بھی چلاتی ہیں، انہوں نے اب تک 600 بچیوں کو تربیت دے کر مالی طور پر مستحکم کیا ہے، وہ اپنے تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی مالی مدد بھی کر رہی ہیں۔