• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے: پاکستان میں1کروڑ 87لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگاری کا شکار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے منایا جا رہا ہے۔

’ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے‘ ہر سال نوجوانوں میں فنی اور تکنیکی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، یہ دن نوجوانوں کو ہنر مند، خود کفیل اور دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے کی یاد دہانی ہے۔ 

اس دن کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ نوجوانوں کو صرف ڈگری ہی نہیں بلکہ عملی مہارتیں بھی دی جائیں تاکہ وہ روزگار کے قابل بن سکیں۔ 

پاکستان میں اس وقت تقریباً 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں اور ایسی صورتحال میں ہنر ہی ان کے لیے امید کی کرن ہے۔

دورِ حاضر میں مصنوعی ذہانت نے پاکستان کو دوبارہ دنیا میں نیا مقام حاصل کرنے کے لیے اہم مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔

ملک میں ہر سال لاکھوں نوجوان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں لیکن ہنر نہ ہونے کے باعث انہیں عملی میدان میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ 

حکومت مختلف ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی، الیکٹریکل ورک، مکینکس اور دیگر ہنر سکھا رہی ہے تاکہ وہ خود کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکیں۔

خاص رپورٹ سے مزید