پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر‘‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’’کے تحت مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلع مردان کے تمام تحصیلوں میں آگاہی مہم جاری ہے تاکہ ہر مستحق خاندان تک مفت او پی ڈی خدمات پہنچ سکیں۔مشیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفت او پی ڈی کی سہولت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دیرینہ خواب تھا، جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے‘‘ژوندون کارڈ’’کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا۔