• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں مون سون شجرکاری مہم کا اجراء

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا میں مون سون شجرکاری مہم برائے سال 2025 کا اجراءکردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کے روز وزیر اعلی ہاؤس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراءکردیا۔ محکمہ جنگلات کے اعلی حکام نے مون سون شجرکاری مہم 2025 سے متعلق وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے تحت صوبہ بھر میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوراں عام پودوں کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار پھلدار پودے بھی لگائے جائیں گے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پلان کے مطابق محکمہ جنگلات کے تحت سات لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد پودے لگانے کے لئے لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے، مہم کے تحت ملاکنڈ فارسٹ ریجن میں 3 لاکھ 67 ہزار، ناردن فارسٹ ریجن میں چار لاکھ 75 ہزار جبکہ سنٹرل ساوتھ فارسٹ ریجن میں ایک لاکھ 49 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جنگلات کا فروغ اور تحفظ ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید