• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فارماسٹ ایسوسی ایشن مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)پاکستان فارماسٹ ایسوسی ایشن SUIT KP نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت حذیفہ اور دیگر عہدیداروں نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اللیگل کیٹگری بی کا لجز بند کر کے کیٹگری اے فارماسسٹ کو تباہی سے بچایا جائے ۔بغیر ڈپلومہ کہ کیٹگری بی میں رجسٹریشن میں کے پی فارمیسی کو نسل کھلم کھلا ملوث ہیں۔ ایک بھی کیٹگری بی کالج، کسی بھی ڈپلومہ بورڈ سے ایوارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹگری بی کا لجز فارمیسی کو نسل کی اجارہ داری ہے۔کیٹگری بی ہولڈر کوکسی بھی قسم کا ڈرگ سیل لائسنس نہیں دینا چاہئے۔
پشاور سے مزید