پشاور ( لیڈی رپورٹر)ذاکر شاہ برکی کو آل پاکستان آر ایم ایس پوسٹل ایمپلائز یونین رجسٹرڈ کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب کر دیا گیا اس حوالے سے ال پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین کا جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں کونسلرز نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ذاکر شاہ برکی کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا جبکہ ذوالفقار احمد راجہ کو مرکزی چیئرمین، عارف معین مرکزی جنرل سیکرٹری اور محمد حسین ڈوگر کو مرکزی چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا اجلاس میں دیگر مرکزی عہدیداران کا بھی انتخاب کیا گیا۔