• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری محکمہ آبپاشی انجینئرقاضی محمد نعیم خان کی والدہ وفات پاگئیں

پشاور(جنگ نیوز )سابق سیکرٹری محکمہ آبپاشی ومحکمہ توانائی وبرقیات انجینئرقاضی محمد نعیم خان کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئی ہیں ۔مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ شب بروزبدھ میان بانڈہ تیمرگرہ میں اداکی گئی اوربعدازاں مرحومہ کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحومہ قاضی عبدالحلیم،قاضی حسین احمد،قاضی عبدالصمد(بینک آف خیبر)کی بھی والدہ ماجدہ جبکہ قاضی اسد حلیم،قاضی معتصیم باللہ اورقاضی عبدالمستان کی چچی تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ میںلوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروزجمعہ اداکی جائے گی۔
پشاور سے مزید