• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے لیڈر شپ کیمپ اختتام پذیر

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے یتیم بچوں کیلئے کالام میں منعقدہ ʼʼ شائننگ سٹارز لیڈر شپ کیمپʼʼکامیابی سے اختتام پذیرگیا۔لیڈرشپ کیمپ میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے یتیم طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں انڈوراور آؤٹ ڈورسیشنز، مختلف انفرادی اور گروپ ایونٹس ،صحت مند سرگرمیوں سمیت نعت خوانی، تقریری مقابلے، ذہنی و جسمانی صحت کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔لیڈرشپ کیمپ کا مقصدیتیم باہمت بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانا، اعتماد اور بااختیار بنانا تھا۔کیمپ میں ماہر ٹرینرز کی سرپرستی میں مختلف تربیتی و تخلیقی سیشنز رکھے گئے تھے ۔کیمپ کے دوران بچوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور قائدانہ خوبیوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔لیڈر شپ کیمپ میں بچوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے کالام ووشو فارسٹ میں صفائی مہم رکھی ۔ کیمپ کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
پشاور سے مزید