پشاور (لیڈی رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ارمڑ پشاور کے رہنما ایوب خان ارمڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں مقامی سطح پر سوشل میڈیا کے پیجز سے اکثر اوقات قتل مقاتلوں، جرائم اور مختلف وارداتوں کی غلط خبریں چلا کر ارمڑ کے علاقے کو بدنام کیا جا رہا ہے کسی اور علاقے کی وارداتوں اور اموات کی خبریں بھی ارمڑ سے ہی باندھ دی جاتی ہیں جو افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں نہ چلائیں جس سے علاقے کی بدنامی ہو ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ارمڑ کے عمائدین کا ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا اور یہ کوشش بھی کی جائے گی کہ ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور پولیس حکام کو بھی سوشل میڈیا کی جعلی اور بے بنیاد خبروں کے خلاف درخواستیں دی جائیں۔