• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور پاس ورڈ سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ، کلاؤڈ اسٹوریج پر حساس ڈیٹا نہ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومت نے سسکو ٹالوس کی سالانہ رپورٹ پر مبنی سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری میں سائبر حملوں کی بڑی وجہ انسانی غفلت کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوہری توثیق (2FA) کا استعمال نہ ہونا، کمزور پاس ورڈز سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، غیر محفوظ وی پی این کے استعمال سے سسٹم ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہیکرز نے چوری شدہ شناختی معلومات سے شہریوں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی۔

ایڈوائزری میں ای میل اٹیچمنٹس کو پاس ورڈ سے محفوظ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہیکنگ سے بچنے کے لیے صارفین پاس ورڈ علیحدہ چینل سے بھیجیں، واٹس ایپ، ٹیلی گرام پر سرکاری معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید