• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے کرینہ و دیگر کے ساتھ ان دیکھی تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فلم بجرنگی بھائی جان کے 10 سال مکمل ہونے پر اس کے سیٹ پر موجود ساتھی فنکاروں کے ساتھ ان دیکھی تصاویر شیئر کردیں۔

سلمان خان کی جذبات سے بھرپور فلم "بجرنگی بھائی جان" کو ریلیز ہوئے آج 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے چند نایاب اور ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہیں، جنہوں نے مداحوں کو ایک بار پھر اس فلم کی یاد دلا دی۔

سلمان خان نے اپنی  پوسٹ میں ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بجرنگی بھائی جان کو دس سال ہوگئے ہیں۔

تصاویر میں سلمان خان کو ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا  کو کندھوں پر اٹھائے، کبیر خان اور کرینہ کپور خان کے ساتھ دہلی کے لال قلعے کے باہر، اور ایک منظر کے دوران ہدایت کار سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے سلمان خان کی شیئر کی گئی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اور فلم کو سراہتے ہوئے پرستاروں کا کہنا ہے کہ "اب تو بجرنگی بھائی جان پارٹ 2 کا انتظار ہے، بھائی!"

واضح رہے کہ بجرنگی بھائی جان فلم میں سلمان خان کے ساتھ نوازالدین صدیقی، اوم پوری اور راجیش شرما نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ 

حالیہ انٹرویو میں ہدایتکار کبیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیکوئل بنانے پر غور کر رہے ہیں اور سلمان خان سے بات چیت جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید