• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے چار ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے ہاتھوں گرفتار تین پولیس اہلکار اور ایک پرائیویٹ پرسن کا چار روزہ ریمانڈ عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ تھانہ ترنول اسلام آباد کا ایس ایچ او سب انسپکٹر شوکت محمود عبوری ضمانت پر ہے جس کی حتمی ضمانت کی سنوائی آج ہوگی۔ تھانے کے تین اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم، کانسٹیبل ظہیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف اور پرائیویٹ پرسن ساجد محمود اور تھانے کے ایس ایچ او پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے بغیر تھانے میں انٹری کروائے ایک ملزم کو دو یوم تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ملک بھر سے سے مزید