• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر عمران خان نے 6 نام بتا دیئے تو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، علی محمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے چھ نام بتا دیئے ہیں تو وہ کوئی چینج نہیں کرسکتا ، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 25 جون سے اب تک مون سون کے دوران 114 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر ہلاکتیں عمارتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔ خیبرپختونخوا کے ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے کہا کہ جہاں انتظامی غفلت دیکھی گئی وہاں ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کی گئی ہے ساز و سامان کی کمی پر صوبائی حکومت نے اقدامات کیے ہیں اور جدید ریسکیو آلات بھی شامل کیے جارہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید