• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم انٹرنیشنل آن لائن فراڈ کیس، تحسین اعوان بھی گرفتار، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

فیصل آباد(نمائندہ جنگ ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اربوں روپے کے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ گینگ کے مرکزی کردار اور سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو بھی گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مرکزی ملزم تحسین اعوان کو " این سی سی آئی اے" کی تفتیشی ٹیم کی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے 8 جولائی کو چک نمبر 54 ر ب سرہالی میں مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کی ملکیتی جگہ پر چھاپہ مار کر آن لائن فراڈ کا انٹرنیشنل نیٹ ورک پکڑا اور71غیر ملکیوں سمیت 149 افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ 7مقدمات میں ملک تحسین اعوان کو بھی نامزد کیا تھا تاہم ملک تحسین اعوان نے ساتوں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تاہم این سی سی آئی اے نے گذشتہ روز مرکزی کو گرفتار کرلیا۔

ملک بھر سے سے مزید