کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کے سونے کے زیورات چوری ہونے واقعہ نجی کمپنی کے 6 لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا گیا، ایئرپورٹ حکام نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے)ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے شعبہ ویجیلنس نے نجی کمپنی کے 6 لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا۔