اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججوں کے تبادلے وتعیناتی اوراسی بناء پر ان کی سنیارٹی سے متعلق مقدمہ کے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، انہوں نے عدالت سے اپنا سابق فیصلہ کالعدم کرنے ، آئین کے اندر دی گئی طاقت کا غلط استعمال روکنے اورججوں کی آزادی، سینیارٹی اور عدالتی خودمختاری کے تحفظ کی استدعا کی ہے۔