• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جامعہ اردو کے وائس چانسلر کے بین الاقوامی دوروں کا نوٹس لیں، ڈاکٹر توصیف احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنشن فنڈ کا غیر جانبدار آڈٹ کسی خودمختار فرم سے کرایا جائے، اور بدعنوان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔وائس چانسلر کی موجودہ تنخواہ اور مراعات کو عوام کے سامنے لایا جائے۔آڈٹ کے دوران خزانچی اور ڈائریکٹر فنانس کو معطل کر کے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ خزانچی کی اسامی کو دوبارہ اشتہار دے کر میرٹ کی بنیاد پر تقرری کی جائے۔ڈاکٹر توصیف احمد خان۔وزیر اعظم پاکستان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مصنوعی مالی بحران کا نوٹس لیں،200سے زائد خاندان متاثر ہیں، 17سے زائد اساتذہ و ملازمین انتقال کر چکے، وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کے اجلاس میں قرارداد منظور۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے خصوصی اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کی واحد قومی زبان میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے قائم کی جانے والی اردو یونیورسٹی کو درپیش مصنوعی مالی بحران کا فوری نوٹس لیں۔

ملک بھر سے سے مزید