اسلام آباد(طاہر خلیل ) داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سروس ڈلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کے لئے حصول کیلئے ذیلی اداروں کے مابین باہمی اشتراک کار بڑھانے کے لئےجامع پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام ذیلی اداروں کو تین دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر ضروری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو اس ضمن میں حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔