• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملے میں صرف ایک ایرانی جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی خبر پر ٹرمپ کا ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

ایران پر امریکی حملے میں صرف ایک ایرانی جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی میڈیا اطلاعات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو گئی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے میں برسوں لگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ایران چاہے گا تو اسے 3 مختلف جگہوں پر نئے سرے سے آغاز کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس جائزوں کے مطابق امریکی حملے میں ایران کی صرف ایک فردو جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید