راول ڈیم میں پانی کی سطح 1746 فٹ پر آنے پر اسپل ویز بند کردیے گئے، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے تھے۔
راول ڈیم کے اسپل ویز 5 گھنٹوں کے لیے صبح 6 سے دن11 بجے تک کھولے گئے تھے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے تھے۔
انتظامیہ نے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ ،تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔