• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی دل کادورہ پڑنے سےٹریفک سارجنٹ جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)جناح روڈ پر دوران ڈیوٹی دل کادورہ پڑنے سےٹریفک سارجنٹ انتقال کر گیا پولیس لائن کوئٹہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت آبائی علاقے کشمیر روانہ کر دی گئی ترجمان کوئٹہ ٹریفک پولیس ڈی ایس پی سیف اللہ درانی کے مطابق سارجنٹ جاوید علی گزشتہ روز جناح روڈ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت پولیس لائن کوئٹہ لے جائے گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت آبائی علاقے کشمیر روانہ کر دی گئی ۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاوید علی ایک فرض شناس اور مخلص پولیس افسر تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید