• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کیلئے جامع پلان تیار

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین روڈز علی نواز مری سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر کی مختلف سڑکوں کی موجودہ حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں وہ سڑکیں بھی شامل تھیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر اور مرمت سے متعلق جامع پلان ترتیب دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی بہتری کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے برانچ کے کام، سہولیات اور لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے برانچ کے تمام سیکشنز کا جائزہ لیا اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمز لائسنس کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی ہدایت جاری کی۔
کوئٹہ سے مزید