• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ایوب اسپورٹس کمپلیکس اورقیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ مری آباد میں تین دلچسپ میچز کھیلے گئےپہلے میچ میں سپاٹک سوات نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچستان لیویزکو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی دوسرے میچ میں افغان کلب چمن نے وزیرستان وانا فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرایا۔قیوم پاپا گراؤنڈمیں کھیلا جانے والا میچ مسلم کلب چمن اور ایف جی یونائیٹڈ کوئٹہ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جو 2-2 گول سے برابر رہا۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل وثقافت کا کہنا تھا کہ ملک بھر آئے ہوئے کھلاڑیوں اور آفشیلز کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں میگا ایونٹ سے بلوچستان کا مثبت پیغام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں جائے گا کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں کتنا پیار کرتے ہیں بڑی تعداد میں تماشائی بھی میچ دیکھنے آتے ہیں کھلاڑیوں کو بھر پور داد دیتے ہیں خصوصا ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑی بلوچستان کے عوام کی مہمان نوازی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید