• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ممبران بار کونسل قاسم علی گاجیزئی اور رحمت اللہ بڑیچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کی قبائل کے ہاتھوں ماورائے آئین قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی ایف آئی آر متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف درج کی جائے ۔بیان میں کہاگیاکہ بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون قتل کا یہ واقعہ پہلا نہیں بلوچستان میں بیڈگورننس کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ صوبے کی صورتحال تشویشناک ہے گزشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعات بلوچستان کے بلوچ پشتون قبائل کے روایات کے برعکس ہے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف بلوچستان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اس واقعے کا ایف آئی آر متعلقہ ضلع کے ذمہ داران آفیسران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے خلاف درج ہونا چاہیے۔
کوئٹہ سے مزید