• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ ( پ ر)ایمان پاکستان تحریک کی چیئر پرسن اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شدید گرمی کے اس موسم میں بجلی کی عدم دستیابی سے نہ صرف عام شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے بلکہ کاروبار زندگی بھی شدید متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ معصوم بچے، بزرگ، خواتین اور مریض شدید گرمی میں بدترین حالات سے گزر رہے ہیں جبکہ کیسکو اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بجلی کی اس طویل بندش نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور کیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید