کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلوچستان کے صدر ملک عمران اللہ کاکڑ ، جنرل سیکرٹری سید سلیم اختر ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر میر شمس مینگل ، میر امداد حسین مری ، نائب صدر ملک طاہر سلیم شاہوانی ، نوراللہ سمالانی ، ڈاکٹر سعید احمد بوریوال ، عبدالستار جمالی ، انتظار حسین اور حاجی نصیر احمد کھوسہ نے ایم کیو ایم اوستہ محمد کے ضلعی رہنماء سونا خان جمالی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ایم کیو ایم پاکستان سچے اور مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونا خان جمالی مخلص نظریاتی اور تحریکی اثاثہ تھے جنہوں نے پوری زندگی تحریکی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف غریب و متوسط طبقے کیلئے جدوجہد کی بلکہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہمیشہ مظلوم و محکوم طبقے کی آواز بنے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔