• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائیاں،153 دکانداراور 11 بھکاری گرفتار

کوئٹہ(خ ن) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز125 دکانوں کا معائنہ،153 دکانداران گرفتار،12 دکانیں سیل اور61 افراد جیل منتقل جبکہ 25 دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اس کے علاوہ 1 شادی ہال سیل اور 11 بھکاری گرفتار اور جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سریاب،سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن صدرمیں تندوروں، قصابوں ، جنرل اسٹوروں اور پیشہ آور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ہوٹلوں پر صفائی اور قیمتوں ، تندوروں پر وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور قصابوں پر معیار اور اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ان کاروائیوں میں اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز کھوسہ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ شریک تھے۔
کوئٹہ سے مزید