• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ و روبیلا جیسے امراض سے بچوں کو محفوظ بنانیکی مہم 17 نومبر سےشروع ہو گی

کوئٹہ ( اسٹاف رپوٹر)پراونشل کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کملا ن خان گچکی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے خسرہ و روبیلا جیسے مہلک امراض سے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے قومی ویکسینیشن13روزہ مہم کا آغاز 17 نومبر سے ہو گا ۔ 27لاکھ 30ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم 95فیصد بچوں کو ویکسین کریں ان خیالات کا اظہار پرونشل کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کمال خان گچکی نے خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ سے مزید