یونیسف نے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بھوک کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں غذائی کی کمی صورتحال تشویشناک ہے، اس وجہ سے وہاں کے بچے موت میں کے منہ جارہے ہیں۔
یونیسیف نے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ محاصرے کو انسان کا بنایا ہوا بحران قرار دیا ہے۔
یونیسیف نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ اب تک بہت دیر ہوچکی، بس اب وہاں لوگوں کو جلد از جلد ہر قسم کی امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 18 فلسطینیوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی۔
ماہرین کے مطابق غزہ میں حکام کے خیال میں غزہ میں بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہاں غذا انتہائی محدود اور صاف پانی بالکل نچلی سطح پر جاچکا ہے۔