• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسیاں، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ چھوڑ گئے

لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسیوں کے بعد ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ چھوڑ گئے جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سب سے پسندیدہ مقام بن گیا۔ 

فنانشل ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کی حکومت کی جانب سے ٹیکس پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے، جن میں سے ایک بڑی تعداد نے متحدہ عرب امارات (UAE) کو اپنی نئی رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے منتخب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کاروباری ماحول پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافے اور غیر یقینی مالیاتی پالیسیوں نے بہت سے اعلیٰ سطحی کاروباری افراد کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کیا۔ 

ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سازگار اور کاروبار دوست ماحول کی تلاش میں ہیں، جس میں متحدہ عرب امارات سرِفہرست ہے۔

برطانیہ میں کاروباری حلقوں نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ملک سے اعلیٰ سطحی ٹیلنٹ اور سرمایہ کاروں کی روانگی برطانیہ کی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

لیبر حکومت کی جانب سے تاحال اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم معاشی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر ٹیکس پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی گئی تو برطانیہ کو مزید کاروباری سرمایہ کاری کے انخلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید