یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ میں گرمی کی تیز لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
امبر ہیٹ ہیلتھ وارننگ میں انگلینڈ کے مختلف مقامات پر گرمی کے اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ کے مشرق، لندن اور جنوب مشرق میں آج صبح 9 تا شام 6 بجے تک امبر وارننگ کا الرٹ نافذ رہے گا جبکہ جنوب مغرب، یارکشائر اور ہمبر، شمال مغرب اور شمال مشرق میں اسی مدت کے دوران ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
صحت اور سماجی نگہداشت کی خدمات گرمی کے سبب متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ انتباہ میں کہا گیا کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد صحت کا خاص خیال رکھیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل یکم جولائی کو 34.7 درجہ حرارت کے ساتھ سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا تھا۔