ناروے میں بھی پاکستان کی طرح 14 اگست کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت کیمیونٹی کی بڑی تعداد اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شاہ رخ نے سر انجام دیے، تقریب کا آغاز محمد اسجد نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔
تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔