• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن: گھروں میں گھس کر بزرگ خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں گھس کر بزرگ خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس شخص کے بارے میں معلومات فراہم کریں جس پر گھروں میں داخل ہو کر بزرگ خواتین سے نازیبا حرکات کرنے کا شبہ ہو۔

پولیس کے مطابق بولٹن کے ہاروِچ علاقے میں 2 مختلف گھروں میں واقعات پیش آئے ہیں۔

پہلا واقعہ 20 جولائی 2025ء کو رات 10 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ 26 جولائی کو صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

5 اگست 2025 کو پولیس نے ایک شخص کو جنسی جرم کے ارتکاب پر گرفتار کیا جسے بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

 بولٹن ویسٹ نیبرہُڈ پولیس ٹیم کی پی سی چانل ایسپنل نے کہا، ’ہم ان رپورٹوں کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔‘

پولیس افسران نے واقعات کی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر انہیں کسی شخص پر شبہ ہو تو معلومات فراہم کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید