• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: طارق وزیر کیلئے کشمیری کمیونٹی کا شاندار خراجِ تحسین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

طارق وزیر، برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں قونصل جنرل پاکستان کے طور پر 13 جولائی 2020 سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ پاکستان کے تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اندرون و بیرون ملک اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ 

اب رواں ماہ طارق وزیر مانچسٹر قونصلیٹ سے اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے 5 سال تک اس خطے کی کمیونٹی کی خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

طارق وزیر کی سفارتی خدمات کا دائرہ دنیا کے کئی اہم ممالک اور بین الاقوامی امور پر محیط ہے۔ قونصل جنرل پاکستان، مانچسٹر، برطانیہ 2020 تا حال احسن طریقے سے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیے رہے تھے قبل ازیں بطور نائب ہائی کمشنر پاکستان، کینبرا، آسٹریلیا (2018 تا 2020) خدمات انجام دیں۔

اس سے پہلے ڈائریکٹر (او آئی سی امور)، دفتر خارجہ، اسلام آباد (2017 تا 2018) خدمات انجام دیں، بطور ڈائریکٹر (خلیجی امور)، دفتر خارجہ، اسلام آباد (2015 تا 2017) انجام دیں اس کے علاوہ بھی ان کی خدمات کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔

انہوں نے ایم اے انگلش لٹریچر، یونیورسٹی آف پشاور سے کیا، ڈپلومیسی کی تعلیم، کوئین الزبتھ ہاؤس، آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ سے حاصل کی جبکہ جاپانی زبان کا کورس اوساکا، جاپان سے کیا۔

ان کی جگہ امتیاز گوندل 12 اگست کو قونصل جنرل کی حثیت سے اپنی نئی ذمہ دادیاں سنبھالیں گے۔ امید کی گئی ہے کہ نئے قونصل جنرل امتیاز گوندل اپنے پیش رو کی طرح کمیونٹی کو درپیش مسائل پر ذاتی دلچسپی لے کر حل کرائیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید